پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے دی پٹخنی ، سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

ورلڈ کپ 2019 کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 237 رن بنائے ، جس کو پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری اور سہیل حارث کی نصف سنچری کی بدولت 49.1 اوورس میں چار وکٹ کھو کر حاصل کرلیا ۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی اس میگا ایونٹ میں یہ پہلی شکست ہے ۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی اور وہ 101 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق نے 19 رن ، فخر زمان نے نو رن ، محمد حفیظ نے 32 رن ، حارث سہیل نے 68 رن اور کپتان سرفراز احمد نے پانچ رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کے لئے بولٹ ، فرگیوسن اور کپتان ولیمسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اس سے پہلے جیمس نيشم (ناٹ آوٹ 97) اور کولن ڈی گریڈهوم (64) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے 132 رن کی ریکارڈ شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے خراب آغاز سے نجات حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ مقابلے میں بدھ کو 50 اوور میں چھ وکٹ پر 237 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا۔ نيشم نے ٹیم کے لئے مشکل حالات میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 112 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 97 رنز بنائے۔ انہوں نے آخری اوور میں آخری گیند پر شاندار چھکا مارا اور اپنی ٹیم کو 237 تک پہنچایا۔ نيشم سنچری بنانے سے صرف تین رن دور رہ گئے لیکن ان کی اس اننگز نے نیوزی لینڈ کوقابل دفاع اسکور تک پہنچا یا۔ گرینڈهوم نے 71 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہ رن آؤٹ ہوئے۔ نيشم اور گرینڈهوم کے درمیان 132 رن کی شراکت نیوزی لینڈ کے لئے ورلڈ کپ تاریخ میں چھٹے وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ کپتان کین ولیمسن نے 69 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔

میدان گیلا ہونا کی وجہ سے میچ میں تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس کے چار وکٹ صرف 46 رن پر گر گئے تھے۔ولیمسن نے جدوجہد کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن شاداب خان نے انہیں آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کوزبردست جھٹکا دیا۔ نیوزی لینڈ کا پانچواں وکٹ 83 کے اسکور پر گرا لیکن نيشم اور گرینڈهوم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری شراکت کرکے ٹیم کو بحران سے باہر نکال دیا۔ دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ نيشم کی یہ چھٹی نصف سنچری تھی اور وہ اپنی پہلی سنچری سے تین رن دور رہ گئے۔ گرینڈهوم نے اپنی تیسری نصف سنچری بنائی۔

اس سے پہلے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے خطاب کی مضبوط دعویدار نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عامر خان نے دوسرے ہی اوور میں مارٹن گپٹل کو بولڈ کر دیا۔ گپٹل پانچ رن بنا سکے۔ آفریدی نے کولن منرو (12)، راس ٹیلر (3) اور ٹام لاتھم (1) کے وکٹ حاصل کیے۔ شاداب نے ولیمسن کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کے کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ولیمسن، ٹیلر اور لاتھم کے کیچ لیے۔ آفریدی نے 28 رن پر تین وکٹ، عامر نے 67 رن پر ایک وکٹ اور شاداب نے 43 رن پر ایک وکٹ لیا۔