پاکستان کے بیان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا:بھارت

یو این آئی
نئی دہلی//حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس دعوی پر پوری طرح بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر بیمار ہے۔سرکاری ذرائع نے کل یہاں بتایا کہ ماضی میں ایسے مواقع بھی آئے ہیں جب مرے ہوئے لوگوں کے بارے میں زندہ ہونے کا دعوی کیا گیا۔اس تعلق سے انہوں نے دہشت گرد ملا عمر اور اسامہ بن لادن کی مثال دی جو مارے جاچکے تھے لیکن پاکستان کی جانب سے کچھ وقت تک انہیں زندہ بتایا جاتا رہا۔ ذرائع نے کہا کہ یہ دیکھتے ہوئے ہماری کوشش مسعود اظہر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہونی چاہئے۔انہوںنے کہا کہ اظہر کو اقوام متحدہ سلامی کونسل دہشت گرد اعلان کروانا صرف ایک ابتدا ہے۔مودی حکومت پاکستان سے سرگرمی چلانے والے دوسرے دہشت گردوں کو بھی بلیک لسٹ کرانا چاہتی ہے اور اس کے لئے سلامتی کونسل کے سبھی اراکین اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھا جائے گا۔ذرائع نے کہا ہے کہ اظہر پر سلامتی کونسل سے پابندی لگانے کے لئے فرانس،امریکہ اور برطانیہ نئی تجویز لائے ہیں۔