اوڑی میں فائرنگ متاثری لوگوں کااحتجاج سرحدی علاقوس میں یر زمیںبنکر تعمیر کرنے کا مطالبہ

اڑان نیوز
اوڑی//شمالی کشمیر کے اوڑی کے سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہندوپاک افواج کی حالیہ گولہ باری سے متاثرہ گائوں کی آبادی نے اوڑی میں آکر احتجاجی دھر نا دیا جس دوران علاقے میں کچھ مدت تک ٹریفک کی نقل و حمل مسدود ہو کر رہ گئی ۔ ادھر احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا دونوں ممالک کی گولہ باری سرحدی آبادی کے لئے باعث عذاب بن گی ہے احتجاجی لوگ سرکار سے علاقے میں زیر زمین بنکر تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں نے بعد میں اپنا ایک میمورنڈم ریاستی گور نر پہنچانے کے لئے تحصیلدار اوڑی کو پیش کیا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر سرحدی تحصیل اوڑی کے سرحدی علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں نے نیشل کانفرنس لیڈر ڈاکٹر سجاد شفی کی قیادت میں منگل کے نیشنل ہاوے سے لیکر ایس ڈی ایم دفتر اوڑی تک پر امن احتجاجی جلوس نکالا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعدادشامل تھی ۔اس دوران احتجاج میں شامل لوگ علاقے میں زیر زمین بنکر تعمیر کرنے کا سرکار سے مطالبہ کر رہے تھے ۔اوڑی سے نامہ نگار ندیم خواجہ کے مطابق احتجاجیوں کا کہنا تھا بنکر تعمیر کرنے سے کہ ہندو پاک افوج کی آپسی گولہ باری کی صورت میں اْن کی جانیں محفوظ رہ سکیں۔ادھر احتجاج میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اٹھا ئے تھے جن پر ہمیں بنکر فراہم کرو،انسانی جانوں کے زیاں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں چلے گا کے نعرے درج تھے اس دوران احتجاج میں شامل مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ جن میں کملکوٹ ٹگراں،چرنڈہ،تھلنگا،موٹھل،صورہ،سلیکوٹ،بلکوٹ،تھاجل، دلانجہ، ماڑیاں،دردکوٹ،اشم،گوالتہ،سلطان ڈھکی،گوالن،چوٹالی بونیار کے علاوہ کئی اور سرحدی دیہات کے لوگ شامل تھی ان کا کہنا تھا کہ اگر ہندوپاک افوج کے درمیان گولہ بھاری کے نتیجے میں اوڑی کے 40 سے زائد دیہات متاثر ہوتے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرحدی گولہ باری کے دوران ان کی جانوں کو کافی خطرہ لاحق رہتا ہے اس لئے زیر زمین بنکروں کی تعمیر اْن کیلئے اب بے حد ضروری بن گیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ سرحدی گولہ باری کنٹرول لائن کے نزدیک رہنے والے لوگوں کے لئے بڑی پریشانی بن گئی ہے انہوں مزید کہاکہ گزشتہ کئی برس سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں متعدد لوگ جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی سرکار کی طرف سے ان کے علاقوں میں زیر زمین بنکر تعمیر نہیں کئے گے ہیں۔اس دوران احتجا میں شامل لوگوں نے ایس ڈی ایم آفس اوڑی تک مارچ کر کے بعد میں تحصیلدار اوڑی عبد الرشید کو ایک میمورنڈم پیش کیااور انہیں میمورنڈم گورنر ستیہ پال ملک کو روانہ کرنے کی اپیل کی ہے اس دوران تحصیلدار نے احتجاجی لوگوں کو یقین دلایا کہوہ آپنے میمو رنڈم کو گورنر پہنچا کر شکایت کا ازالہ کرنے کوشش کریں گے ۔خیال رہے حالیہ گولہ بھاری کے نتیجے میں اوڑی میںایک شہری شدید زخمی ہوا ہے اور تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔