راہول گاندھی نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا پارٹی لیڈران کوعوام اور خاص طور پر سرحدی باشندگان تک پہنچنے کی ہدائت

نیوزڈیسک
نئی دہلی//کانگریس صدر راہول گاندھی نے جموں و کشمیر کی پلوامہ سانحہ کے بعد موجودہ صورتحال اور بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلسل کشیدگی کا یہاں دہلی میں جموں و کشمیر کے لیڈران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میںجائزہ لیا۔اس موقع پر اے آئی سی سی کے صدر، راجیہ سبھا میں خزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد اور اے آی سی سی جنرل سیکرٹری امبیکا سونی ، پارٹی کے انچارج جموں و کشمیرموجود تھے ۔وہیںراہول گاندھی نے پردیش کانگریس رہنماؤں سے رائے حاصل کی اور سرحدوں پر موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔راہول گاندھی نے ریاست بھر میں بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ سارے حالات کا جائزہ لیا۔وہیں اجلاس میں کئی اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجہاں پارٹی کو ریاست میں بنیادی سطح پر مضبوط بنانے پر غور و خوض کیا گیا ۔اے آئی سی سی کے سینئر رہنما ئوںنے پی سی سی کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کو اور خاص طور پر سرحدی باشندوں تک پہنچ کر انہیں مدد فراہم کی جائے ۔اس موقع پر جے کے پی سی سی کے صدر جی ایم میر، سی ڈبلیو سی کے رکن طارق حمید کارا، سابق پی سی سی کے صدرپروفیسر سیف الدین سوز، پیرزادہ محمد سعید (سابق پی سی سی چیف)، سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، پی سی سی کے نائب صدر رمن بھلا، جی ایم سروڑی، رگزن جورا ، شام لال شرما، عبدالرشید ڈار، اعجاز احمد خان، اصغرعلی کربلائی، وقار رسولو دیگران موجود تھے۔بعد ازاں جے کے پی پی سی سی کے وفد نے غلام نبی آزاد سے بھی ملاقات کر انہیں ریاست کی سیاسی اور سماجی صورتحال سے آگاہ کیا اور ریاست کے تین خطوںمیں تنظیمی امور اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔