سرکاری ملازمین اور پنشنروں کے مہنگائی بھتہ میں تین فیصد اضافہ

جموں//گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل نے ریاستی سرکار کے ملازمین اور پنشنروں کے حق میں یکم جنوری 2019ء سے ڈی اے میں تین فیصد اضافے کی قسط کی واگزاری کو منظوری دی ہے۔ڈی اے میں اضافے سے جمع شدہ ایئریرس کو یکم اپریل 2019ء کے بعد نقد ادا کیا جائے گا۔اس فیصلے کے اطلاق سے ملازمین کو اب 12فیصد ڈی اے ملے گا۔اس سے ساڑھے چار لاکھ ملازمین اور 1.6لاکھ ملازمین پنشنر مستفید ہوں گے۔ فیصلے کی رو سے 2019-20 کے مالیہ پر 600کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت مرکزی سرکار کے ملازمین کے حق میں ڈی اے کو یکم جنوری 2019ء سے 9فیصد سے بڑھا کر 12فیصد کر دیا گیا تھا۔