بانہال بھی مکمل بند رہا

اڑان نیوز
بانہال //ریاست میں کشیدہ حالات کے بعد وادی میں عمل میں لائی گئی گرفتاریوں پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے وادی کے ساتھ ساتھ قصبہ بانہال میں بھی مکمل ہڑتال رہی ۔ قصبہ میںصبح سے ہی تمام دوکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے ۔اتوار ہونے کی وجہ سے سرکاری دفاتر پہلے سے ہی بند تھے ۔ ہڑتال کی وجہ سے زیادہ تر دوکانداروں نے بازاروں کا رخ کر نے کے بجائے گھروں میںہی بیٹھنے کو ترجیحی دی ۔ اس دروان علاقے سے کسی بھی ناخوشگوار واقع کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق شاہراہ پر واقع قصبے میں پورے دن پُر امن مکمل ہڑتال رہی ۔مقامی رابطے سڑکوںپر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم چلتا دکھائی دیا ۔