پولیس سربراہ کاخطہ خطہ پیر پنچال دورہ افسران کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختیار کرنے کی ہدایت

نیوزڈیسک
پونچھ /راجوری/امن دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارائی کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختیار کیا جائے۔ ان باتوں کا اظہار ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری دلباغ سنگھ نے کل یہاں پونچھ اور راجوری کے دورے کے دوران کیا۔ اس دوران ڈی جی پی نے اعلیٰ افسران کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کرنے کے علاوہ پولیس درباروں سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا جموں وکشمیر پولیس پنچایتی الیکشن کو احسن اور پرامن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے تیار ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی جی پی نے افسران اور اہلکاروں کو بلدیاتی انتخابات کو خوش اصلوبی کے ساتھ منعقد کرانے کیلئے سراہانہ کی۔ سرینگر اپریشن کی ذکر کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں اور افسران نے دیگر فورسز کے ساتھ مل کر اس اپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا اور کہا کی ابھرتی صورتحال کو بہت ہی جلد اور موثر انداز میں سنبھالاگیا۔ آس اپرایشن میں ڈی جی پی نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے پنچایتی الیکشن کو احسن اور پرامن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے ہر ممکن سیکورٹی انتظامات کو برائے کار لائے۔ڈی جی پی نے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارائی کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اختیار کرنے کے بارے میں احکامات جاری کئے۔ اس کے علاوہ منشیات کا خاتمہ کرنے کیلئے ڈی جی پی نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے پر بھی زور دیا۔پولیس سربراہ نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کاخیرمقدم کیا جس کے تحت سرکار نے محکمہ پولیس میں 8531 این جی اوز نان گزیٹیڈ اسامیوں کے تخلیق کے بارے میں احکامات جارے کئے گئے تھے ۔ڈی جی پی نے کہا کہ ڈی پی سیز (DPCs) کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے بارے میں پولیس ہیڈ کواٹر نے پہلے ہی ا حکامات جاری کئے ہیں.ڈی جی پی نے کہا کہ افسران اور جوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے محکمہ کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔