بفلیاز میں محکمہ سماجی بہبود کا بیداری کیمپ

رشید زرگر
سرنکوٹ//سماجی بہبود محکمہ سرنکوٹ کی جانب سے بفلیاز میں ایک بیداری کیمپ تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر سورنکوٹ نصرت جبین کی زیر قیادت منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کرکے فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ کیا۔ بیداری کیمپ میں عمر رسیدہ افراد بیوائوں اور معذور افراد نے شمولیت کی۔ اس موقع پر سرکاری حکم نامہ کی پیروی کرتے ہوئے تحصیل آفیسر نے ان لوگوں کی فہرست جو محکمہ سماجی بہبود سے پینشن لے رہے ہیں عوام کے سامنے رکھیں اور عوام سے دریافت کیا کہ کیا کوئی شخص صاحب ِ جائیداد تو نہیں جو پینشن لے رہا ہوں ۔اس موقعہ پرباریک بینی سے فہرستوں کی چھان بین کی گئی۔ اس دوران مزید مستحقین جنہوں نے سماجی بہبود دفتر میں اپنے کاغذات جمع کروائے ہوئے ہیں کی بھی نشاندہی کی گئی۔ باریک بینی سے چھان بین کرنے اور مستحق افراد کو ہیں محکمہ کی طرف سے امداد دینے کے لیے یہ اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔ اب چونکہ تمام تر مسائل انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن کیے جانے ہیں محکمہ گاؤں گاؤں جاکر تحقیقات میں مصروف ہے تاکہ مستحق افراد کو ہیں سرکاری امداد دی جائے اس موقع پر سوشل ویلفیئر محکمہ کا دیگر عملہ بھی بیداری کیمپ میں موجود رہا۔