گورنمنٹ ڈگری کالج مہنڈر میں منایا گیا یومِ سرسید

طارق خان انقلابی
مینڈھر//شعبہ ء اردو اور این۔ا یس۔ایس یونٹ ،گو رنمنٹ ڈگری کالج مہنڈر کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج مہنڈر میں سرسید کی دوسوایک سالہ یوم ولادت کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کالج کے پرنسپل، پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے کی جب کہ ڈاکٹر عبدالروف ،رابطہ کار ،آئی۔کیو۔اے۔سی مہمانِ خصوصی کے فرائض انجام دیے۔ استقبالیہ ڈاکٹر محمد لطیف میر نے پیش کیا جب کہ نظامت کے فرائض پروفیسر محمد اکرم نے انجام دیے۔ تقریب میں کالج کے طلبہ نے بھی سرسید کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علا وہ فیکلٹی ممبران جنہوںنے سرسید کی مجموعی خدمات پر عالمانہ مقالات پیش کیے اور سرسید کی فکر کو عام کرنے پر زور دیا ، میں ڈاکٹر اعجاز احمد بانڈے ،صدر،شعبہ فارسی، ڈاکٹر جمیل احمد،صدر،شعبہ سماجیات خاص طور سے قابلِ ذکر ہیں۔ پروفیسر مرتضی احمد،صدر شعبہ سیاسیات نے سرسید کی سیاسی فکر پر روشنی ڈالی جب کہ پروفیسر تحسین عباس، شعبہ ریاضی نے طلبہ پر زور دیا کے وہ اپنے اپنے اندراعلی اخلاقی اقدار پیدا کریں اور سرسید کی تحریروں کا مطالعہ کریں۔ ڈاکٹر عبدالروف نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ نئی نسل کے لیے لازمی ہے کہ وہ سرسیدکی اجتہادی فکر کو اپنائیں۔ انھوں نے کہا کہ آج امتِ مسلمہ کے زوال کا باعث تقلید پسندی ہے جس کے خلاف سرسید نے انیسویں صدی میں جہاد کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کے سرسید کی فکر ہمیں مزیدغوروفکر اور تسخیر و اکتشاف کی جانب مائل کرتی ہیں۔ اپنے صدارتی خطبے میں پرنسپل، پروفیسر شبیر حسین شاہ نے سرسید احمد خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد ہمارے حوصلوں کو مزید جلا بخشتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ کو سرسید کا مطالعہ گہرائی سے کرنا چاہیے تاکہ ان کے اندرغوروفکر کا مادہ پیدا ہوسکے۔ انھوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اندرسرسید جیسی صفات پیدا کریں تاکہ ایک بہترین اور صالح معاشرے کی تخلیق ممکن ہو سکے۔ تقریب میں طلبہ کے علاوہ فیکلٹی ممبران جن میں پروفیسر شوکت حسین، شعبہ کیمسٹری، پروفیسر سرشاد حسین، شعبہ زولوجی، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر ذولفقار احمد،پروفیسر جاوید منظور، پروفیسر عمر ، پروفیسر امتیاز احمد، پروفیسر مدشراور پروفیسر فیاض لون نے بھی شرکت کی۔ آخر میں پروفیسر ایازاحمد چوہدری، پروگرام آفیسر این۔ایس۔ایس یونٹ نے شکریے کی تحریک پیش کی۔