بھدرواہ حلقہ میں کانگریس کو بہت بڑا جھٹکا لگا ایک درجن سے زائد کانگریس کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل

ماجد ملک
بھدرواہ // ایک درجن سے زائد کانگریس ورکران نے بھدرواہ حلقہ کے چرالہ بلاک میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔ نیشنل کانفرنس کی جانب سے چرالہ بلاک میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت صوبائی سیکٹری شیخ محمد شفیع نے کی جس دوران کانگریس کے ورکران نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے ۔ اپنے خطاب میں صوبائی سیکٹری شیخ محمد شفیع نے کانگریس پر الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ہمیشہ چرالہ علاقے کو نظر انداز کیا گیا اور اپنے مفاد کے کام ہی کانگریس لیڈران نے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھدرواہ حلقہ کے ساتھ بہت زیادہ نا انصافی کی جا رہی ہے اور کانگریس کے دور میں تو سب سے زیادہ حد ہوئی ہے جس کے تحت سرکاری اہم محکمے بھدرواہ سے ایک سازش کے تحت دوسرے علاقے میں منتقل کئے گئے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کی سازشوں کی وجہ سے بھدرواہ اپنا مقام کھو چکا ہے اور لوگ پریشان حال ہے اور لیڈران انتخابات جیتے کی باتیں کر رہے ہیں ۔ شیخ محمد شفیع نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس و پی ڈی پی کے لیڈران کو پورے بھدرواہ حلقہ میں نظر انداز کریں اور بھدرواہ ، چرالہ اور گندو کا کھویا ہوا مقام واپس بحل کریں ۔