حکومت صنعتوں کے لئے ایک بہتر ماحول فراہم کرنے کی وعدہ بندـ: گنگا تجارت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے جے اینڈ کے سٹیٹ سالانہ سیشن کی صدارت کی

اڑان نیوز
جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے کہا کہ حکومت ریاست میں تجارتی ماحول کو بڑھاو ا دینے اور تجارت کو آسان بنانے کے حوالے سے ریاست کی رینکنگ میں بہتری لانے کے لئے جامع کوششیں کر رہی ہے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کی طرف سے منعقد ہ جے اینڈ کے سٹیٹ سالانہ سیشن 2017-18 کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزیر نے مرکزی سرکاراور ورلڈ بینک کے تعاون سے 2017ء کے دوران متعارف کئے گئے بزنس ایکشن ریفارم منصوبے کی بدولت ریاست کا مقام تجارت کو آسان بنانے کی رینکنگ میں کافی اونچا ہو گیا ہے ۔انہوںن ے کہا کہ پہلے ہماری ریاست 31ویں مقام پر تھی اب اس میں بہتر ی آکریہ22ویں مقام پر پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 18محکمے 372اصلاحات متعار ف کر رہے ہیں جن میں 270کو پہلے ہی منظوری دی گئی ہے اور جموں وکشمیر عنقریب ہی ملک کی 15ریاستوں کی فہرست میں شامل ہوگا۔وزیر نے کہا کہ تجارت کو علاقے کی اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں نئے کار خانہ داروں کی ہنرمندی کو بڑھانے اور ایک بہترماحول فراہم کرنے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی وعدہ بندہے ۔وزیر نے مزید کہاکہ محکمہ کی طرف سے صنعتی سیکٹر میں معقولیت لانے کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ تجارت کو آسان کو بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں اور حکومت ریاست میں سرمایہ کاروں کو خیرمقد م کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اختراعی سکیموں کو عملانے کے لئے محکمہ، لیبر ، فائنانس، فائر سروسز ، پی سی بی اور پی ڈی ڈی و ماحولیات محکموں کے اشتراک سے کام کررہا ہے۔چندر پرکاش گنگا نے اس موقعہ پر ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے سیشن 2017-18 کے لئے سالانہ رپورٹ بھی جاری کی۔کئی دیگر لوگوں کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین سی آئی آئی نادرن ریجن سانچی جین اس موقعہ پر موجود تھے۔