کشیدگی کے باوجود ’راہِ ملن ‘ بس سروس جاری 12نے زیرو لائن پار کی

پرتپال سنگھ
پونچھ// چکاں دا باغ کے راستہ سے پونچھ ،راولاکوٹ کے بیچ ہفتہ وار ’’راہ ملن‘‘ بس سروس کشیدگی کے باوجود پیر کے روز حسبِ معمول چلی اور کل 12مسافروں نے زیرو لائن پار کی ۔ یہاں پر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اس بس کے ذریعے کل 12مہمان پونچھ پہنچے ۔ اس دوران یہاں سے ریاست کا کوئی باشندہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر نہ گیا اور نہ وہاں سے کوئی واپس لوٹا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کی بعد دوپہر ایک بج کر 15منٹ پر زیرو لائن پر گیٹ کھولا گیا جس کے دوران دونوں بسوں ے زیرو لائن عبور کی ۔ ڈیڑھ بجے گیٹ دوبارہ بند کر دیا گیا ۔ اس موقع پر انچارج کسٹوڈین ارشاد صوفی جبکہ پاکستان کی طرف سے ٹی ایف او سردار نعیم خان موجود تھے۔