گوجر بکروال کانفرنس کا ادھم پور میں یک روزہ کنونشن طبقے کے عام لوگوں کے ساتھ عہداران کی بڑی تعداد کی شرکت

اڑان نیوز
اودھم پور//جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کی جانب سے جموں کے ادھم پور علاقے میں ایک روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں گوجر بکروال کانفرنس کے لیڈران،ممبر اسمبلی کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جموں وکشمیرگوجر بکروال کانفرنس کی جانب سے اتوار کے روز ادھم پور جاکھنی علاقے میں ایک روزہ کنونشن منعقد کیا ہے جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر سرکار سے خانہ بدوشوں کی فلاح و بہبودی،سیاسی ریزویشن،2006فارسٹ ایکٹ کے نفاذ ،نوکریوں اور ترقیوں میں رریزرویشن ،ٹرائبل سب پلان کی وقت پر واگزاری،ریاست کے تمام گوجر بکروال آبادیوں کے ساتھ ساتھ مزکورہ علاقے کے میں طبی وتعلیمی سہولیات رابطہ سڑکیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا مطالبی کیا ہے ممبر اسمبلی راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین چودھری نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے جبکہ تقریب میں گوجر بکروال کانفرنس کے صدر حاجی محمد یوسف،جنرل سکرٹری محمد یاسین پسوال،صوبائی صدر محمد اسلم ،عبد الرشید سلام الدین بجار کے علاوہ کانفرنس میں شامل لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے یاد رہے گوجر بکروال کانفرنس ریاست میں طبقے کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس نے حال ہی میں جموں کے تمام گوجر بکروال آبادیوں میں جانکاری کیمپوں اور کن ونشنوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا ہے جو ہر علاقے میں منعقد ہونے تک جاری رہے گا۔۔