نائب وزیر اعلیٰ نے جے پور میں نیشنل یوتھ فیسٹیول میں شرکت کی

راجستھان//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے تعلیمی سیکٹر کو طُلاب کے لئے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے اقدامات کئے جارہے ہیں تا کہ یہ طُلاب ملکی سطح کے علاوہ عالمی سطح پر تعلیمی مقابلوں میں شرکت کرسکیں۔نائب وزیر اعلیٰ جے پور راجستھان میں شنکرگرؤپ آف انسٹی چیوشنز کی جانب سے منعقد کئے گئے قومی سطح کے یوتھ فیسٹول کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔راجستھان ک گورنر ستیہ پرکاش ملک، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے، راجستھان کے کئی وزراء، ماہرین تعلیم اور طُلاب اس موقعہ پر موجود تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طُلاب کو اپنی تعلیم کے حصول کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے تا کہ اُن کو معیاری سہولیات فراہم ہوسکیں اور وہ ملک کا نام روشن کرسکیں۔وزیر اعظم کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے تعلیمی سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں تاکہ طُلاب کو تعلیمی عمل میں سہولیات فراہم ہوسکیں۔تقریب کا اہتمام کرنے والوں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس طرح کی سہولیات فراہم کرنا طُلاب کے لئے بہت ضروری ہے تا کہ انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کر کے ایک دوسرے کے خیالات اور تہذیب و تمدن کی جانکاری حاصل ہو۔