کویندر نے ببلیانہ میں عوامی دربار کا انعقاد کیا

جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ اُن کے جائیز مطالبات اور شکایات کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب گاندھی نگر اور بالخصوص دیہی علاقوں کی ترقی کو مرحلہ وار اور منظم طریقہ پر ہاتھ میں لیا جائے گا۔آج ببلیانہ میں ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کے لئے عوامی تعاون لازمی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ حلقہ انتخاب کے تمام علاقوں کی رابطہ سڑکوں میں بہتری لانے کے لئے ایک بڑا ترقیاتی پروجیکٹ ہاتھ میں لیا گیا ہے جس میں سے متعدد کام مکمل کئے گئے ہیں۔انہوں نے علاقہ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ببلیانہ کے اندرونی علاقوں کی گلیوںکے تعمیراتی کام جلد ہاتھ میں لئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں2 پُلیوں کے تعمیری کام سرعت سے جاری ہیں ۔ اس کے علاوہ پارک کو ترقی دینے کے سلسلے میں5.28 کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔پبلک میٹنگ کے دوران لوگوں نے سپیکر کے سامنے کئی مسائل اور مطالبات رکھے۔ اس کے رد عمل میں سپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔