سینٹرل یونیورسٹی میں دیہی رپورٹنگ پر7روزہ ورکشاپ ناظم اطلاعات منیر الاسلام نے رائے عامہ کے حوالہ سے سرکاری پالیسیوں پر لیکچر دیا

اڑان نیوز
جموں//ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ منیر الااسلام نے کل سینٹرل یونیورسٹی جموںمیں دیہی رپورٹنگ کے بارے میں منعقدہ سات روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگروام کے دوران ’’ سرکاری پالیسیوں کے حوالے سے رائے عامہ اور آمادگی قائم کرنے کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔‘‘اس پروگرام کا اہتمام شعبہ ماس کمیونیکیشن اینڈ نیو میڈیا سینٹرل یونیورسٹی آف جموں نے نیشنل کونسل آف رورل انسٹی چیوٹس حیدر آباڈ کے اشتراک سے نیشنل سروس سکیم کے تحت کیا تھا۔یہ پروگرام 23؍فروری سے یکم مارچ 2018تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران شرکت کر رہے ہیں۔منیر الاسلام نے اس موقعہ پر خبروں کی رپورٹنگ ، رائے عامہ تیار کرنے اور سرکاری پالیسیوں کی سرکیولیشن اور آمادگی اور کئی دیگر مضامین میں درپیش معاملات اور چیلنجوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوںنے سوالات ۔ جوابات سیشن کے دوران شرکاء کے ساتھ استفسار کیا ۔انہوں نے میڈیا کی طرف سے بہم کی جارہی جانکاری کے حوالے سے شرکاء کے سوالات کا تفصیلی جواب دیا۔ جے این یو کے پروفیسر کوشل کمار شرما ، شعبہ ایم سی این ایم سینٹرل یونیورسٹی جموں کے سربراہ ڈاکٹر گووند سنگھ ، آئی آئی ایم سی اے ڈی ۔ پی آر کے سابق سربراہ ڈاکٹر جیشرو جیٹھوانی ، ڈائریکٹر ای ایم آر سی ، آئی آئی ٹی رور کی راج کمار بھارد واج ،سی یو کے ہماچل پردیش میں سکول آف جرنلزم و ماس کمیونیکیشن اینڈ نیو میڈیا کے سربراہ ڈاکٹر پردیپ نائیر ، انڈین جرنلسٹ ، مصنف ، ریڈیو کہانی کار نیلش مشرا اور کئی دیگر ماہرین نے اس پروگرام کے دوران اپنے لیکچر دئیے۔