حکومت گریز میں سیاحتی سہولیات کو ترقی دینے کی متمنی تصدق مفتی ، گریزی نے سیاحتی سرگرمیوں کے بارے میں غور و خوض کیا

اڑان نیوز
جموں//حکومت گریز میں سیاحتی سہولیات کو ترقی دینے کی متمنی ہے ۔ یہاں قدرت کی بے مثال خوبصورتی موجود ہے جس میں سر سبز میدان ، برفانی پہاڑ اور کشن گنگا دریا موجود ہے ۔ اس سلسلے میں سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی اور قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران اس معاملے پر غور و خوض کیا ۔ گریز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو قایم کرنے کے معاملے پر بحث کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ڈپٹی سپیکر سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کریں تا کہ اس معاملے پر فیصلہ لینے کے سلسلے میں حکومت سے بات چیت کی جا سکے ۔ وزیر نے کہا کہ گریز وادی میں میڈیسن پلانٹ کی پیداوار کے کافی بڑے امکانات موجود ہیں جو انسانی زندگی کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ان پودوں کو اگانے کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے جائیں ۔