جبلی پورہ میں سکول اور پنچایت گھر پر فوجی کیمپ ممبر اسمبلی عبدلمجید لارمی نے معاملہ اسمبلی میں اٹھایا

الطاف حسین جنجوعہ
جموں// ممبر اسمبلی ہو م شالی بگ عبدالمجید لارمی اپنی نشست سے اٹھے اور شکایت کی کہ ان کے علاقہ جبلی پورہ میں ایک اسکول اور پنچایت گھر میں آرفی کیمپ قائم کیاجارہاہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوںاور بچوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے شمس پورہ علاقہ میں فوج نے قبضہ کیا جس کوحکومت کی مداخلت کے بعد ہٹایاگیا جس کے لئے وہ حکومت کے مشکور ہیں لیکن اب جبلی پورہ میں اسکول اور پنچایت گھر میں فوجی کیمپ قائم کیاجارہاہے جس پر پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمن ویری نے یقین دلایاکہ وہ اس معاملہ کو بھی حل کریں گے۔