’میرے والد کومحب وطن ہونے پر قتل کیاگیاتھا‘ ان کی تصویر کو اسمبلی کے باہری ہال میں نصب کیاجائے:اشفاق جبار

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//این سی کے ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کی تصویر کو اسمبلی کے باہری حال میں نصب کئے جائیں۔قانون ساز اسمبلی میں کل اس وقت ممبر اسمبلی گاندربل اشفاق جباراپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی مہلک والد محترم شیخ عبدالجبار کی فریم بند تصویر ہاتھ میں اٹھاتے ہوئے مانگ کی کہ اس کو اسمبلی کے باہری ہال میں نصب کیاجائے کیونکہ ان کوملی ٹینٹوں نے دیش بھگت ہونے کی بنا پر شہید کیاتھا۔ اشفاق جبار نے کہا’’میرے والد محترم اس ایوان میں منسٹر اور ایم ایل اے کی حیثیت سے رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باہر کچھ ایک لیڈران کی نئی تصویریں نصب کی گئی ہیں، ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں تاہم میرا یہ مطالبہ ہے کہ میرے والد محترم نے بھی اپنے ملک کے لئے قربانی دی ہے ، لہٰذا ان کی تصویر بھی یہاں نصب کی جائے۔ اس پرپارلیمانی امور کیو زیر عبدالرحمن نے ایوان کو مطلع کیاکہ ایسے او ر بھی کئی واقعات ہیں جن میں ایوان کے ممبران کو شہید کیاگیاہے ، اس لئے اس مانگ کے بارے میں حکومت کی طرف سے اجتماعی سطح پر مروج قواعدو ضوابط میںrelaxationدیکر غور کرنے کی ضرورت ہے تاہم توجہ دلاؤ تحریک کے دوران بھی اشفاق جبار نے یہ معاملہ پھر ایوان میں اٹھایا ،۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر سے مخاطب ہوکر کہا کہ انہوں نے ایک تصویر اپنے والد محترم کی یہاں لائی ہے۔لہٰذا اس کو ایوان کے ہال میں نصب کرنے کی اجازت دی جائے۔جس پر تمام نیشنل کانفرنس ممبران نے اس کی حمایت کی تاہم ۔یاد رہے کہ اشفاق جبار کے والدشیخ عبدالجبار نیشنل کانفرنس کے بانی لیڈر شیخ محمد عبداللہ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے اور 1990میںانہیں جنگجوؤں نے ہلاک کیاتھا۔