کشمیری مائیگرنٹوں کو قوانین کے مطابق راشن فراہم کیا جا رہا ہے : ذوالفقار

جموں//خوراک ، سول سپلائیز اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج ایوان میں گردھاری لال رینہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلیف حاصل کرنے والے کشمیری مائیگرنٹوں کو جموں صوبے میں پی ایچ ایچ زمرے کے تحت شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ انہیں حکومت کی طرف سے دی جانے والی راشن کا معاوضہ مرکز ایس آر ای کے تحت دستیاب کرتا ہے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ شیخ پورہ بڈگام میں ایک مائیگرنٹ کیمپ درج ہے یہاں کی 23 راشن کارڈ ہولڈروں کو پی ایچ ایش زمرے کے تحت ماہانہ راشن فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس موقعہ پر سریندر موہن امباردار نے بھی ضمنی سوال پوچھا ۔