چئیر مین اسٹیٹ کمیشن برائے بیک ورڈ کلاسز کی گورنر کے ساتھ ملاقات

جموں/ /چیئر مین اسٹیٹ کمیشن فار بیک ورڈ کلاسز جیت لال گپتا نے کمیشن کے رُکن غلام حیدر بڈانہ کے ہمراہ آج راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران انہوں نے گورنر کو ریاست میں بیک ورڈ کلاسز کے مفادات کو فروغ دینے کیلئے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے اس طبقے کے لوگوں کی تیز تر ترقی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔