کشمیر صوبے میں 1306.47کروڑ روپے سی آر ایف پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے :نعیم اختر

جموں//تعمیر ات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے آج ایوان زریں میں محمد یوسف بٹ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 1306.47کروڑ روپے لاگت والے 99 سی آر ایف پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پروجیکٹوں پر اب تک 378.18کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ 27پروجیکٹ مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ 72پروجیکٹ تکمیل کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔