خندہ بھون نواکدل میں آگ سے متاثرین کے لئے ایکس گریشیا واگذار کی گئی : جاوید میر

جموں//ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف و باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفےٰ میر نے کل اسمبلی میں مبارک گُل کی توجہ دلاو¿ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خندہ بھون میں آگ کے متاثرین کیلئے فی کنبہ 5200 روپے کی امداد منظور کی گئی ہے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ خندہ بھون میں آگ کی واردات کے دوران تین رہایشی مکانات کو جزوی طور نقصان پہنچا تھا ۔