اودھم پور ہسپتال میں مریض کو ایمبو لینس دستیاب نہ کرنے کے معاملے کے بارے میں ایوان کوجانکاری دی جائے گی: الطاف بخاری

جموں //تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے آج ایوان میں جانکاری دی کہ سدھ مہا دیو سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کو ایمبو لینس دستیاب نہ کئے جانے کے حوالے سے تمام تفاصیل محکمہ صحت سے حاصل کی جائیں گی اور ایوان کو اس بارے میں مطلع کیا جائے گا ۔ وزیر نے ان باتوں کا اظہار ایوان میں دینا ناتھ بھگت کی طرف سے یہ معاملہ اجاگر کرنے کے بعد کیا ۔