پولیس ٹریننگ کے دوران ہیڈ سکارف پہننے کا معاملہ ڈی جی پی کے ساتھ اٹھایا جائے گا :ویری

اڑان نیوز
جموں //مال ، پارلیمانی امور ، حج و اوقاف کے وزیر عبدالرحمان ویری نے آج قانون ساز اسمبلی کو جانکاری دی کہ لڑکیوں کی طرف سے پولیس میں تربیت کے دوران ہیڈ سکارف پہننے کا معاملہ ڈی جی پی کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ وزیر نے ان باتوں کا اظہار اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران اصغر علی کربلائی کی طرف سے یہ معاملہ اجاگر کرنے کے بعد کیا ۔ دریں اثنا کئی ارکان نے وقفہ صفر کے دوران ایوان میں اپنے اپنے علاقوں کے عوامی نوعیت کے معاملات کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ان ارکان میں ایم وائی تاریگامی ، شمیم فردوس ، محمد خلیل بند ، شکتی راج پریہار ، بشیر احمد ڈار ، وقار رسول وانی ۔ مبارک گُل ، راجیو شرما ، راجا منظور احمد ، چودھری محمد اکرم ، محمد اکبر لون ، پون کمار گپتا ، ڈاکٹر کرشن لال ، محمد یوسف بٹ ، گلزار احمد وانی ، عبدالمجید لارمی ، عبدالمجید پڈر ، نیلم کمار لنگیہہ ، چودھری قمر حسین ، یاور احمد میر ، آر ایس پٹھانیہ ، محمد شفیع اوڑی ، شاہ محمد تانترے ، رویندر رینہ ، عثمان عبدالمجید ، جاوید احمد رانا ، نور محمد شیخ ، جیون لال ، اعجاز احمد خان ، دینہ ناتھ بھگت اور الطاف احمد وانی شامل ہیں ۔