وزیر اعلیٰ نے ریاست کے این سی سی دستے کی میزبانی کی

جموں //جے اینڈ کے این سی سی یوم جمہوریہ دستے نے آج وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔اس دستے میں 109کیڈٹ شامل تھے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل این سی سی جموں وکشمیر میجر جنرل نیلندر کمار کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران بہتری کارکردگی دکھانے کے لئے دستے کو مبارک باد دی اور انہیں آگے کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کی نیک خواہشات دیں۔وزیرا علیٰ نے ریاست کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کیڈٹوں کو تربیت دینے کے لئے ڈائریکٹوریٹ کے افسروں کی سراہنا کی۔اس موقعہ پرمیجر جنرل کمار نے جے اینڈ کے ڈائریکٹوریٹ آف این سی سی کے پچھلے سال کی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی ۔بریگرییڈر اے ایس کسانہ ، مسز نیلندرکے علاوہ کئی دیگر افسران اور دستے کے ممبران موجو دتھے۔