بٹہ مالومیں منی سیکرٹریٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ :اجے نندا

جموں//منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مملکت اجے انند نے آج قانون ساز اسمبلی میں نور محمد شیخ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بٹہ مالو میں ایک منی سیکرٹریٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بٹہ مالو سرینگر میں منی سیکرٹریٹ کمپلیکس تعمیر کرنے کی ہدایت 4اکتوبر 2017ءکو منعقدہ سرینگر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی ایک جائزہ میٹنگ کے دوران دی تھی ۔وزیر نے کہاکہ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 49.93کروڑ روپے کا ایک ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے اور ٹینڈر جاری کئے جارہے ہیں۔ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بٹہ مالو بس سٹینڈ کی منتقلی سے متاثر دکانداروں کی باز آبادکاری کو یقینی بنانے کے لئے ایک منصوبہ مرتب کرے گی۔