گجرات اور ہماچل میں جیت پر بھدرواہ میں بھاجپا ورکروں نے جشن منایا ملک سے کانگریس کا صفایا ہورہا ہے ،مودی دن بدن مضبوط ہورہے ہیں : منجیت رازدان

ماجد ملک
بھدرواہ//؍ بی جے پی کی ہماچل پردیش اور گجرات اسمبلی انتخابات میں جیت کا جشن منانے کا سلسلہ بی جے پی کی جانب سے خطہ چناب کے قصبہ بھدرواہ میں مسلسل جاری ہے ۔بی جے پی ورکران کی جانب سے ایک جشن ریلی نکالی گئی جو مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے تاریخی سیری بازار پہنچی جہاں بی جے پی کے صدر ایڈوکیٹ منجیت رازدان نے اس سے خطاب کیا ۔بی جے پی ورکران نے ہاتھوں میں پارٹی کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ وہ ڈھول کی تھاپ پر بھدرواہی رقص بھی کر رہے تھے ۔اپنے خطاب میں بی جے پی کے ضلع صدر ایڈوکیٹ منجیت رازدان نے کہا کہ گجرات اور ہماچل پردیش کی جیت سے صاف ہوگیا ہے کہ لوگ وزیر اعظم کے ماڈل کو پسند کرتے ہیں اور ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ملک سے صفایا ہورہا ہے اور لوگ کانگریس سے دور ہوتے جا رہے ہیں ۔ ران سنگھ کوتوال ، کوشل کوتوال ، فردوس باغوان ، راج سنگھ چاڑک ، رم نیک سنگھ ، امین میر ، سنتوش وغیرہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور پارٹی کاکنوں کو مبارک باد پیش کی ۔