سی آر پی ایف 33بٹالین کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ پورے بھدرواہ سے 144کھلاڑی جبکہ 8ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں

ماجد ملک
بھدرواہ// سی آر پی ایف 33بٹالین کی جانب سے ڈگری کالج بھدرواہ کے میدان میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں قصبہ بھدرواہ سے تعلق رکھنے والی 8ٹیمیں جبکہ 144کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح سی او 4آر آر کرنل ڈی ڈی پانڈے نے کیا جبکہ سی او سی آر پی ایف اے پدما کمار ، اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ ، ایس ڈی پی او برجیس شرما ، بی ایم او ڈاکٹر یدویر کوتوال ، تحصیلدار مسعود رنگریز ، ایس ایچ او منیر خان ، استاد عارف رانا وغیرہ بھی موجود تھے ۔ ٹورنامنٹ تین دن تک چلے گے جبکہ آخری مقابلہ جمعہ رات کو منعقد ہوگا ۔اپنے خطاب میں کمانڈنگ آفیسر 4آ ر آر کرنل ڈی ڈی پانڈے نے سی آر پی ایف 33بٹالین کو فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے لئے مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سی آر پی ایف کی جانب سے اس ہی طرح بھدرواہ میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے رہے گے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضررورت ہے کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ نشے کی لت سے دور رہیں ۔ کمانڈنگ آفسیر سی آر پی ایف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد آپسی بھائے چارے کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ہی طرح سی آر پی ایف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرتی رہے گی ۔مقابلے سے قبل سی آر پی ایف کی جانب سے تمام کھلاڑیوں میں ٹریک سوٹ ، جوتے اور باقی کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا ۔