ایران کو مسافر طیاروں کی فروخت پر بابندی کا بل منظور

واشنگٹن //امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسافر بردار طیاروں کی فروخت پر کانگریس کی مزید نگرانی کا بل منظور کرلیا ہے۔ایچ آر تینتالیس چوبیس کے نام سے موسوم اس بل کو ایک سو سڑسٹھ کے مقابلے میں دوسو باون ووٹوں سے منظوری دی گئی۔اس بل کے تحت امریکی وزارت خزانہ کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ایران کو مسافر طیاروں کی فروخت کا پروانہ جاری کرنے کے تیس دن کے اندر اندر تفصیلی رپورٹ کانگریس کو پیش کرے۔اس بل کو قانونی شکل دینے کے لیے امریکی سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز بھی ایران مخالف بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت امریکی وزارت خزانہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے سرکردہ رہنماو¿ں کے اثاثوں کی فہرست جاری کرے۔