وزیراعظم نے اچھی بحث کے ساتھ بہتر طریقے سے اجلاس چلنے کی امید ظاہر کی

یو این آئی
نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بہتر طریقے سے چلنے سکی امید ظاہر کرتے ہوئے آج مثبت بحث اور جدید تجاویز کے ساتھ پارلیمنٹ کے وقت کا بہتر استعمال کرنے کی اپیل کی۔مودی نے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا”ہمارا سرمائی اجلاس شروع ہورہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ 2017 میں شروع ہوکر 2018تک چلنے والے اس سرمائی اجلاس میں حکومت کے کئی اہم کام کاج جو دور رس اثرات پیدا کرنے والے ہیں،وہ ایوان میں آئیں گے ۔اچھی اور مثبت بحث ہو،جدید تجاویز کے ساتھ بحث ہو۔”وزیراعظم نے کہا”مجھے یقین ہے اور کل کی کل جماعتی میٹنگ میں بھی اسی پر اتفاق ہوا تھا کہ ملک کو آگے بڑھانے کی دمت میں پارلیمنٹ کے اس اجلاس کا استعمال مثبت انداز میں ہو۔میں بھی امیدکرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس چلے گا،ملک کو فائدہ ہوگا،جمہوریت مضبوط ہوگی اور عام آدمی کی امیدوں اور تمناؤں کو پورا کرنے میں ایک نیا یقین پیدا ہوگا۔”انہوں نے کہا کہ عام طورپر دیوالی کے ساتھ ساتھ سردی کا موسم بھی شروع ہوجاتاہے لیکن ،ماحولیاتی تبدیلی اور موسمی تبدیلی کا اثر یہ ہے کہ اب بھی ٹھنڈ اتنی محسوس نہیں ہورہی ہے ۔یواین آئی۔