گجر و بکروال ہوسٹلوںکی تجدیدکے لئے 29کروڑ روپے واگزار ذوالفقار نے قبائلی نوجوانوں کو معیار ی تعلیم و سکل ڈولپمنٹ تربیت فراہم کرنے پر زور دیا

اڑان نیوز
جموں//خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین و قبائلی امو رکے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کل کہ حکومت قبائلی طبقے سے تعلق رکھنے نوجوانوں کو سکل ڈیولپمنٹ تربیت فراہم کرنے اور اس طبقے سے وابستہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔ان باتوں کا اظہار وزیرموصوف نے ایڈوائزر ی بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف گجر اینڈ بکر والز کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وائس چیئرمین جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف گجر اینڈ بکروال ظفر علی کھٹانہ ، کمشنر سیکرٹری محکمہ قبائلی امور کفایت رضوی، ڈائریکٹر قبائلی امور و بورڈ ممبران میٹنگ میں موجود تھے۔حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ضلع کولگام اور اننت ناگ میں اِکلاویہ ماڈل ریذیڈنشل سکولوں پر تعمیراتی کام مکمل کیا گیا ہے اور ان اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے دو کروڑ روپے کی رقم واگذار کی گئی ہے ۔وزیر کوبتایا گیا کہ پونچھ ، راجوری ، کٹھوعہ ، ڈوڈہ ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں گجر و بکروال ہوسٹلوں کو رہائشی سکولوں کا درجہ بڑھانے کے سلسلے میں 29کروڑ روپے کی رقم واگزار کی گئی ہے ۔وزیر نے کہا کہ اس طبقے سے وابستہ ایک ہزار ایک سو نوجوانوں کو مختلف ہنروں میں تربیت دی جائے گی۔ذوالفقار نے قبائلی امور کے کمشنر سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ بورڈ کے ممبران پر ذمہ داری عائد کریں کہ وہ گجر و بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں کی بہبودی کی سکیموں کو عملاتے ہوئے ان پر نگرانی کریں۔وزیر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی انتھک کوششوں کی بدولت مرکز نے ریاست میں قبائلی لوگوں کے 17 کلسٹر ماڈل ولیجوں کو ترقی دینے کے لئے 11,000کروڑ روپے منظور کروائے۔