بارش سے رہائشی مکان زمین بوس

جمشید ملک
راجوری// خطہ پیر پنجال کے پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی بھاری بارش کے ساتھ میدانی علاقہ جات میں میں موسلاھا دار بارش کے باعث جہاں عوام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں راجوری قصبہ کے وارڈ نمبردومیں ایک پکا مکان زمین بوس ہو گیا ہے۔ پیر کے روز راجوری میں موسلادھار بارش کے بعد راجوری قصبہ کے وارڈ نمبر دو بیلہ کالونی کے بدر حسین ولد عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ بارش میں شام سات بجے اچانک اس کا مکان زمین بوس ہوگیا۔ مکان میں رکھا سامان مکمل تباہ ہوگیا۔ تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔بدر حسین نے کہا کہ ان کی زندگی بھر کی جمع پوجی سے مکان کھڑا کیا تھا وہ بھی بارش کی نظر ہوگیا ۔وہیں بھاری بارش کے بعد ضلع راجوری میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے