اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے:سروڑی چھاترومیںآگ متاثرین سے ملاقات،ریلیف تقسیم کی

اڑان نیوز
چھاترو// کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ موسم سرمامیں اندروال اسمبلی حلقہ میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائے۔اُنہوں نے خاص طورپر چاول ، رسوئی گیس اور تیل خاکی کی قلت دورکرنے پر زور دیا ہے ۔سروڑی نے چھاترو، دمبر، پہالگوار، ہول، کھارپورہ، اوڈھیل، گگریمل، تھالداندو، مغل میدان، سنگم بھاٹی اورتھلارن علاقوں کادورہ کیا جہاں لوگوں نے انہیں بتایاکہ ان علاقوں میں اشیاء ضروریہ نایاب ہوتی جارہی ہیں اورجوں جوں موسم سرمااوربرفباری میں اضافہ ہوتاجارہاہے ۔حکومتی عدم توجہی بھی بڑھتی جارہی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ تیل خاکی اوربجلی کی ناقص سپلائی نے عوامی مشکلات میں اضافہ کردیاہے۔سروڑی نے کہاکہ نہ صرف اندروال اسمبلی حلقہ بلکہ وادی چناب میں صورتحال یکساں ہے جس طرف حکومت کوفوری توجہ دینی چاہئے۔سروڑی نے کہاکہ پیدہ شدہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے فوری اقدامات درکارہیں، تاکہ بجلی ،پانی اورراشن کی سپلائی بغیرکسی خلل یقینی بنائی جاسکے۔انہوںنے ضلع ڈوڈہ اورکشتواڑکے تمام ضلع اسپتالوں، سب سینٹروں اور پی ایچ سیز میں سپلائیز یقینی بنانے کی مانگ کی ہے۔سروڑی نے اودھیل ،ہول اور گگریمل میں آ گ کی واردات سے متاثرہوئے کنبوں کیساتھ بھی ملاقات کی۔متاثرین میں کمبل، گرم ملبوسات، رسوئی سیٹ ودیگرضروری چیزیں تقسیم کیں اور بازآبادکاری کیلئے ہرممکن امدادکی یقین دہانی کرائی۔پریس ریلیز کے مطابق مغل میدان میں متعدد ورکروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی جن میںجاوید اقبال تپال، محمد ارشد میر، محمد عرفان میر شامل ہیں۔سروڑی کے ہمراہ الطاف حسین ملک، شارق احمد سروڑی، حافظ علی محمد، وسیم مکر، ایاز احمد، حالی ابراہیم، طارق حسین وانی، غلام رسول، بختیار بابزادہ، غلام حسین، فتح محمد، محمد ایوب، محمد شفیع ، سکندرودیگران بھی تھے۔