ڈوڈہ اور رام بن کے پہاڑی علاقہ جات میںبنیادی سہولیات کا فقدان، ادویات کا کوئی بندوبست نہیں:چمن لال بھگت

اڑان نیوز
؎رام بن//این سی صوبائی نائب صدر جموں اورسابقہ ایم ایل اے رام بن ڈاکٹرچمن لال بھگت نے کہاہے کہ گذشتہ تین دنوں سے برفباری اورمسلسل موسلادھاربارش کی وجہ سے رام بن اورڈوڈہ اضلاع میں رہنے والے لوگوں کوکافی پریشانیاں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ایک پریس بیان کے مطابق ڈاکٹرچمن لال بھگت نے کہاکہ تمام سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں۔پانی،بجلی، آٹا، چاول،کھانڈ،مٹی کاتیل وغیرہ زندگی کی ضروریات سے لوگ محروم ہیں۔انھوںنے کہاکہ رام بن اورڈوڈہ اضلاع کے پہاڑی علاقہ جات دیسہ، کاستی گڑھ، گرمل، دھندل، مندھار، ٹاپ نیل، شامٹھی،راج گڑھ،برتنڈ، کمیت ،گاڑی ، حالہ دھندراٹھ ، گاندھری، بھٹنی ،کنگا، پرنوت، بھراڈگھڑی،کبھی، بلاوت،سنہ سر، بٹوت، عسر، بکر، چڑھوتہ، بلندپور، کٹھیاڑا، رانکا، مرمت، بھاگوہ وغیرہ میں پانی،بجلی،آٹا ، چاول، کھانڈوغیرہ کی سہولیات سے عوام پریشان ہے۔علاوہ ازیں تمام سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں ،ادویات کاکوئی بندوبست نہیں ہے۔حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے۔ڈاکٹربھگت نے ضلع انتظامیہ رام بن اورڈوڈہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ محکمہ مال کے سینئر آفیسران پرمشتمل ایک ٹیم ان علاقہ جات میں روانہ کریں تاکہ برفباری اوربارشوں کی وجہ پریشان حال لوگ چین کی سانس لے سکیں۔انھوں نے کہاکہ موجودہ دورکی حکومت بڑے دعوے کررہی ہے لیکن یہ تمام کاغذی گھوڑے دوڑارہے ہیں زمین پرکچھ بھی نہیں ہورہاہے۔