کشتواڑسڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

ڈار محسن
کشتواڑ// قصبہ کشتواڑ کے فوگ مڑ علاقہ میں محکمہ فشریز کا ایک گارڈ اس وقت جاں بحق ہو گیا جب اس کی سکوٹی کو ایک ٹا ٹا سومو نے ٹکر مار دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پیر کی سہ پہر 4بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب محمد عباس میر ولد غلام عباس میرساکنہ مالیپٹھ کشتواڑ ، جو محکمہ فشریز میں بطورِ گارڈ ملازم تھا ، درابشالا میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد واپس کشتواڑ کی طرف آرہا تھا کہ فوگ مڑ کے مقام پر ایک ٹا ٹا سوموزیر نمبر 2959 JK17-نے اس کی سکوٹی زیر نمبر JK17-5106کو ٹکر مار دی جس کے باعث و ہ شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال کشتواڑ پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کشتواڑ تھانہ میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔