’راہِ ملن “ بس سروس سے 77مسافرحدِ متارکہ کے آر پار گئے

پرتپال سنگھ
پونچھ//چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے پونچھ راو¿¿لاکوٹ کے بیچ”راہ ملن“بس سروس کے ذریعے پیر کے روز 77مسافروں نے حدِ متارکہ عبور کی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 48 نئے مسافر پونچھ پہنچے جبکہ وہاں کے 22شہری یہاں پر اجازت نامے کی معیاد پوری ہونے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ پونچھ سے کل 6مسافر اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے پاکستانی زیر انتظام کشمیر گئے جب کہ وہاں سے ایک ریاستی باشندہ اپنے رشتہ داروں کے پاس مقررہ معیاد تک رہنے کے بعد واپس لوٹ آیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس موقع پر انچارج کسٹوڈین چکاں دا باغ ارشاد صوفی اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے سردار نعیم موجود تھے۔