پاکستانی فوج کے پہلے سکھ افسر کی شادی آرمی چیف نے نیک تمناﺅں کا پیغام بھجوایا

 

یو این آئی
راولپنڈی//”نیوز ایکسپریس“ کے مطابق پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کے لئے نیک تمنا¶ں کا پیغام بھجوایا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے پہلے سکھ افسر میجر ہرچرن سنگھ کی شادی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیک تمنا¶ں کا پیغام بھجوایا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہرچرن سنگھ کی شادی گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوئی۔ تقریب میں پاک فوج کے حاضر سروس اور رٹائرڈ افسروں نے شرکت کی، میجر ہرچرن سنگھ نے 2007 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی یکجہتی کی علامت ہے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتی ہے ۔