وزیر تعمیرات کو غصہ کیوں آیا؟ پل کا افتتاح کرنے پہنچے لیکن افتتاحی پتھر پر نام موجود نہ تھا

ماجد ملک
بھدرواہ //ریاستی وزیر تعمیرات ، جو گزشتہ دو روز سے خطہ چناب کے دورے پر ہیں ، کو جمعرات کی شام اس وقت غصہ آگیا جب وہ بھدرواہ کے نالٹھی گاﺅں میں چمبہ سڑک پر ایک پُل کا افتتاح کر نے پہنچے ۔ذرائع کے مطابق جوں ہی انہوں نے دیکھا کہ افتتاحی پتھر بالکل خالی ہے اور اس پر ان کا یا کسی دوسے کا نام نہیں لکھا ہوا ہے تو وہ سخت طیش میں آگئے ۔ اسی حالت میں وہ ڈاک بنگلہ کی طرف واپس چلے گئے اور پُل کا افتتاح نہیں کیا ۔ یہ پُل محکمہ تعیمرات ِ عامہ نے بھدرواہ ، چمبہ سڑک پر نالٹھی کے مقام پرتعمیر کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں جب محکمہ تعمیرات ِ عامہ کے آفیسران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا ۔