وزیر اعلیٰ کا ایس ایم جی ایس ہسپتال کا اچانک معا ئنہ ناقص صحت و صفائی پر ناراض ، میڈیکل سپر انٹنڈٹ کو فوری طور اٹیچ کرنے کی ہدایت

جموں //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو یہاں ایس ایم جی ایس ہسپتال کا اچانک معائینہ کیا اور ہسپتال میں صحت و صفائی ، طبی سہولیات اور مریضوں کے لئے ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں اور ان پیشنٹ یونٹوں کا معائینہ کیا۔ ان پیشنٹ یونٹوں ، او پی ڈی ، کیجولٹی ، واش روم ، کاری ڈور و اور ہسپتال کے دیگر شعبوں کا ذاتی طور پر معائینہ کیا۔ معائینے کے دوران محبوبہ مفتی نے ہسپتال میں داخل کئی مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ہسپتال کی طرف سے فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کو پچھلے کئی مہینوںمیںہسپتال میں ناقص صحت و صفائی و دیگر سہولیات کی کمی کے بارے میں رپورٹ حاصل ہور ہے تھے۔حالیہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمہ کے ہسپتال کی صحت و صفائی ودیگر خدمات میں بہتری لانے کی ہدایات دی تھیں۔محبوبہ مفتی نے ہسپتال میں ناقص صحت و صفائی بشمول واش روموں میں گندگی ،ائیر کنڈکشنیرس و دیگر سہولیات میں بہتری لانے کی ہدایت دی ۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو اٹیچ کرنے کی موقعہ پر ہی ہدایت دی۔بعد میں وزیراعلیٰ نے مہاراجہ ہری سنگھ پارک جو توی کے کنارے پر واقع ہے کا معائینہ کیا اور وہاں دیدہ ذیبی کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیااور متعلقین کو پارک میں لائبریری اور کافی شاپ چالو کرنے کی ہدایت دی۔