اوم صراف کے انتقال پر آزاد کا اظہار تعزیت

 

اڑان نیوز
جموں // راجیہ سبھا میں قائد ِ حزبِ اختلاف و سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے کہنہ مشق صحافی اوم صراف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں موصولہ ایک بیان میں آزاد نے کہا ہے کہ اوم صراف ایک سچے گاندھی وادی تھے اور اپنی دیانت داری اور سادگی کے لئے جانے جاتے تھے ۔ آنجہانی کو صحافت کا معمار اور سیکولر ازم کو علم بر دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے ان کی آتما کے لئے شانتی کا تمنا کی ہے اور غمزدہ کنبے سے ہمدر دی کا اظہار کیا ہے ۔