گنسو ڈوڈہ میں حادثہ 15زخمی

ڈوڈہ// ڈوڈہ میں دو گاڑیوں کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں 5پولیس اہلکاروں اور 2 قیدیوں سمیت15افراد زخمی ہوگئے۔ڈوڈہ سے نمائندے کے مطابق بٹوت ڈوڈہ کشتواڑ شاہراہ پر بدھ کی صبح ساڑھے9بجے ڈوڈہ سے کشتواڑ کی طرف جارہی ٹاٹا منی بس زیر نمبر JK06/2986 اور مخالف سمت میں آرہی ایک پولیس بس زیر نمبرJK17/0637کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔یہ واقعہ ڈوڈہ کے گتسو علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں نہ صرف دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا بلکہ ان میں سوار15افراد کو چوٹیں آئیں۔زخمیوں میں پولیس کے5اہلکاروں کے علاوہ دو قیدی بھی شامل ہیں۔پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کی گئی ہے۔ڈوڈہ// ڈوڈہ میں دو گاڑیوں کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں 5پولیس اہلکاروں اور 2 قیدیوں سمیت15افراد زخمی ہوگئے۔ڈوڈہ سے نمائندے کے مطابق بٹوت ڈوڈہ کشتواڑ شاہراہ پر بدھ کی صبح ساڑھے9بجے ڈوڈہ سے کشتواڑ کی طرف جارہی ٹاٹا منی بس زیر نمبر JK06/2986 اور مخالف سمت میں آرہی ایک پولیس بس زیر نمبرJK17/0637کی آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔یہ واقعہ ڈوڈہ کے گتسو علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں نہ صرف دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا بلکہ ان میں سوار15افراد کو چوٹیں آئیں۔زخمیوں میں پولیس کے5اہلکاروں کے علاوہ دو قیدی بھی شامل ہیں۔پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کی گئی ہے۔