مینڈھر کے پٹھانہ تیرگاو¿ں میں طبی سہولیات ندراد ہیلتھ سینٹر کی عمارت برسوںسے زیر تعمیر،عوام کو مشکلات کا سامنا

مےنڈھر// تحصےل صدرمقام مینڈھر سے 22کلو میٹر دوری پر واقع دور دراز اور گاﺅں پٹھانہ تیرایک پہاڑی پر واقع ہے۔ اس گاو¿ں میں طبی سہولیات دستیاب نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ قریب4.5ہزار آبادی کے لئے کوئی بھی ہیلتھ سینٹر نہیں۔کاغذوں میں ایک ایلوپیتھک ڈسپنسری چل رہی ہے لیکن زمینی سطح پر اس کاکوئی اتہ پتہ نہیں، لوگوں کو یہ بھی معلوم نہ ہے کہ یہاں کون ملازم تعینات ہے، ادویات آتی ہیں یا نہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر یہاں کوئی شخص بیمار ہوجائے تو اس کو سب ضلع اسپتال مینڈھر تک پہنچانے کے لئے کم سے کم اڑھائی سے تین گھنٹے لگ جاتے ہیں۔اس گاو¿ں میں ایک معمولی سا سردرد کسی کو نکل جائے تو وہ ٹکی تک مہیا کرپانا مشکل ہوجاتاہے۔شانواز خان ،ذولفقار ، عبدالمجید، بشیر احمد وغیرہ مقامی لوگوں نے بتایاکہ گاﺅں پٹھانہ تیر میں6 سال قبل ہسپتال کی ایک عمارت بنانے کے لئے انتظامیہ نے ایک منصوبہ بنایا تھا جسے چھت ڈال کرنامکمل چھوڑ دیا گیا۔ نامکمل اور غیر آباد عمارت کی اینٹیں بوسیدہ ہو کر گر رہی ہیں۔ اس دور دراز گاو¿ں میں طبی سہولیات کی فراہمی سرکار کی اولین ترجیحی ہونی چاہئے لیکن کئی بار بلاک میڈیکل افسر، چیف میڈیکل افسر اورضلع انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران کی نوٹس میں یہ بات لائی گئی مگر کسی نے توجہ نہ دی۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس گاو¿ں کو سیاسی انتقام گیری کا شکار بناکر رکھاگیاہے۔ ہزاروں کی آبادی پر مشتمل اس دور دراز گاو¿ں میں ہیلتھ سینٹر نہیں، ڈاک خانہ نہیں، سڑکوں کا حال برا ہے۔ پٹھانہ تیر کی عوام نے چیف میڈیکل افسر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر زیر تعمیر عمارت کی تکمیل مکمل کی جائےاور ساتھ ہی پٹھانہ تیر گاو¿ں کے لئے منظور ہیلتھ سینٹر کو فعال بنایاجائے۔ عملہ کی فراہمی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے۔