پونچھ حدِ متارکہ پر گولہ باری کا تبادلہ

پرتپال سنگھ
پونچھ// پونچھ ضلع میں حدِ متارکہ پر جمعرات کو بھی بھارتی و پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ فوج کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جمعرات بعد دوپہر پونے3بجے دیگوار اور مالتی علاقوں میں بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی جس کے دوران چھوٹے و آٹو میٹک ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغے ،۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی طرف سے بھی بھر پور جواب دیا گیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی ۔