نوشہرہ میں سڑک حاد ثہ 1ہلاک، 1زخمی

بٹ
نوشہرہ// جموں ، پونچھ شاہراہ پر چنگس کے قریب ناریاں کے مقام پر ایک ٹا ٹا موبائل اور ماروتی کار کے باہم متصادم ہو نے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق راجوری سے نوشہرہ کی طرف آرہی ماروتی کار زےر نمبر JK02AG/4560
مخالف سمت سے آرہی ایک ایک ٹا ٹا موبائل زےر نمبرJK11A/2754 کے مقام پر آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی
جس کے نتےجہ مےں ماروتیکار مےں سوار سرجےت سنگھ ولد مکھن سنگھ عمر 65ساکنہ راجپورہ کمےلا نوشہر ہ کی موقع پر موت ہو گئی جبکہ ڈرائےوار سرون سنگھ ولد کرتا سنگھ ساکنہ راجپور ہ کمےلا زخمی ہوگےا جسے نو شہرہ سب ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کے فوری بعد ٹا ٹا موبائل کا ڈرائےوار موقع سے فرار ہوگےا۔ پولےس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد آخری رسومات کے لئے ورثا کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔