کشمیری نوجوان بھارت کی ترقی کے سفر کا حصہ : ڈاکٹر جتندر سنگھ

اڑان نیوز
جموں // وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا ماننا ہے کہ کہ بھارت کی ترقی کشمیر کے نوجوانوں تک بھی پہنچ رہی ہے ۔ ان کے مطابق جنگجوئت سے متاثر علاقہ جات میںصورتحال بہتر ی کی طرف سے لوٹنے کے لئے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ ہفتہ کے روز یہاں پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ” کشمیری نوجوان پوری طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جاری بھارت کی ترقی کے سفر کا حصہ بن گئے ہیں ۔ جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ صورتحال بہتر نہ ہو ۔ یہ افواہیں وہ لوگ پھیلا رہے ہیں جو 25-30-40سال تک ’ دہشت ‘ کے ماحول میں الیکشن منعقد کرا کر اور 7تا 8فیصد ووٹ لے کر اقتدار میں رہے “۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ حیران کن بات نہیں کہ کشمیر کے ملی ٹینسی سے متاثرہ علاقوں کے 19نوجوانوں نےIIT-JEE 2017میں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد کچھ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ حالیہ سامنے آئے کئی بنک گھوٹالوں سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزارت خزانہ اور دیگر ایجنسیاں پہلے ہی ان معاملات کو دیکھ رہی ہیں ۔