اوڑی سیکٹر میں گولہ باری جاری دونوں طرف ایک درجن رہائشی مکانات منہدم پاکستانی فوج نے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعہ لوگوں کو محفوظ علاقوں کی طرف جانے کو کہا

اڑان نیوز
سرینگر // لائن آف کنٹرول پر اوڑؑی سیکٹر میں ہفتہ کے روز بھی بھارتی اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں کم از کم 2رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے ۔ اس دوران ا طلاعات کے مطابق کنٹرول لائن کی دوسری طرف بھی کئی مکانات تباہ ہو ئے ہیں جب کہ یک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ کی صبح سلی کوٹ اور چورانڈہ علاقہ میں شدید گولہ باری کے تبادلہ کے بعد پاکستانی فوج نے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعہ ان دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو نے کو کہا جس کے بعد وہاں کافی افرا تفری پھیل گئی ۔ وزارت دفاع کے ترجمان راجیش کالیا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے فائرنگ کا آغاز ہفتہ کو دن کے 11بجکر 50 منٹ پر کیا گیا جس کا بھارتی فوج بھی بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ صبح سے ہی اوڑی کے حاجی پےر ،چراندا ،سلی کوٹ ،تلواری کے علاقوں مےں گولہ باری کا تبادلہ جاری تھا ۔تازہ گولہ بھاری سے بچنے کے لئے ان دےہات سے لوگوں کی نقل مکانی مسلسل جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سرحدی دیہات سے نقل مکانی کرنے والے کنبوں کیلئے اوڑی قصبہ میں واقع گورنمنٹ گر لز ہائراسکنڈری اسکول میں ہنگامی کیمپ قائم کئے گئے جہاں نقل مکانی کرنے والوں کیلئے انتظامات کئے گئے ہےں ۔ذرائع کے مطابق سیول حکام نے اوڑی پہنچنے والے افرادکی رجسٹریشن کاکام شروع کردیاہے تاکہ اُن کے قیام وطعام کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے جاسکیں ۔ ۔اس دوران معلوم ہواکہ ہائراسکنڈری اسکول اوڑی کے کلاس رومزکورہائشی کمروں میں تبدیل کیاگیاہے اوریہاں فرش بچھانے کے ساتھ ساتھ یہاں عارضی طورمقیم ہونے والے کنبوں کیلئے بستروں اورکملوںکاانتظام کیاگیاہے جبکہ اسکول کے احاطے میں ہی ایک لنگربھی چالوکیاگیاہے تاکہ نقل مکانی کرنے والے افرادکوکھانے پینے کی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ڈپٹی کمشنر بارہ مولہ کے مطابقمتاثرہ کنبوں کو معاوضہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔انہوںنے فوری طورپر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ انہیں بھر پور معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ دریں اثناپاکستانی فوج نے اپنے اےک بےان مےں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نکےال سےکٹر مےں بھارتی فوج نے 12کلومےٹر دور گاؤں پر شدےد شلنگ کی جس کے نتےجے مےں اےک شہری فاروق احمد جاں بحق ہو ا جبکہ دےگر 3افراد زخمی ہو ئے جنہےں علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کےا گےا ۔