نوشہر ہ بند نویں روز میں داخل کالاکوٹ مےں بھی ضلع کے مطالبہ کے حق میں ہڑتال

صدام بٹ
نو شہرہ // نوشہرہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ لے کر ہڑتال ہفتہ کو نویں روز بھی جا ری رہی جس کی وجہ سے عام زندگی بدستور مفلوج رہی ۔ مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ دوسری طرف کالاکوٹ میں بھی ضلع کے مطالبہ کی حمایت میں ہڑتال کی گئی جبکہ ایک احتجاجی جلو س بھی نکالا گیا ۔ کالا کوٹ بند سے متعلق کال مقامی بیو پار منڈل نے دے رکھی تھی ۔ سندر بنی مےں بھی اےڈےشنل ڈی سی کی تعےناتی کے مطالبہ کو لے کر احتجاج کےا گےا۔