مرکزی نمائندے دنیشور شرماکا پونچھ دورہ ، متعدد وفود ملاقی

پرتپال سنگھ
پونچھ// جموں کشمیر کے لئے مرکزی نمائندے دنیشور شرمانے منگل وار کو پونچھ کا دورہ کر کے متعدد وفود سے ملاقات کر کے مسئلہ کے حل کے لئے ان کی آرا ¿ حاصل کیں ۔ ذرائع کے مطابق بار ایسو سی ایشن کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں ، سول سو سائٹی اور نو جوانوں کے قریب 25وفود شرمام سے ملے اور انہیں اپنی رائے پیش کی۔ کئی وفودنے انہیں حریری میمورنڈم بھی پیش کئے ۔ وفود نے مسئلہ کشمیر بات چیرت سے حل کرنے اور سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے سے متعلق اپنے خیالات سے آ گاہ کیا ۔