’اپنے ووٹ سے دکھا دیجئے کہ جمہوریت پر حملے کو کیسے روکا جاتا ہے‘ شردپوار

نئی دہلی //این سی پی شردچندرپوار کے سربراہ نے کہا کہ اس حکومت نے اپوزیشن کے لیڈران کو جیل بھیجا۔ حکومت کا یہ ایکش ملک کی آئین پر حملہ ہے۔ یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ بابا صاحب امبیڈکر نے جو آئین ہمیں دیا ہے اس کے مطابق جب آئین و جمہوریت پر حملہ ہو تو ہر شہری کی ذمہ داری اسے بچانے کی ہوتی ہے۔ آج ملک میں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے اس لیے آپ جب پولنگ بوتھ میں جائیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ اپنے ووٹ سے کس طرح جمہوریت کے خلاف حملے کو روک سکتے ہیں۔ اپنے ووٹ سے دکھا دیجیئے کہ جب ملک کی آئین پر حملہ ہوگا تو اس ملک کی عوام اس کو کیسے روکتی ہے۔ اپنے ووٹ سے دکھا دیجئے کہ جمہوریت پر حملے کو کیسے روکا جاتا ہے۔